ہومتازہ ترینشگفتہ اعجاز نے داماد سے متاثر ہو کر یوٹیوب جوائن کر لیا

شگفتہ اعجاز نے داماد سے متاثر ہو کر یوٹیوب جوائن کر لیا

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے یوٹیوب چینل بنانے کا فیصلہ اپنے داماد علی حمزہ بلوچ سے متاثر ہو کر کیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں اپنے یوٹیوب سفر کے آغاز کی دلچسپ کہانی سنائی۔

شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ ابتدا میں ان کا یوٹیوب پر آنے کا ارادہ نہیں تھا، لیکن داماد کی مقبولیت دیکھ کر انہیں احساس ہوا کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں فنکار اپنے مداحوں سے براہِ راست رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

ان کے داماد علی حمزہ بلوچ روزانہ وی لاگز بناتے تھے جو لوگوں میں بے حد مقبول تھے۔ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ علی حمزہ بلوچ کی ویڈیوز کے مداحوں کی محبت دیکھ کر انہیں بھی یوٹیوب پر آنے کی ترغیب ملی۔

انہوں نے بتایا کہ علی حمزہ بلوچ نے ہی انہیں یوٹیوب چینل بنانے میں بھرپور مدد فراہم کی۔ شگفتہ اعجاز نے اپنی بیٹیوں کی مدد سے ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھ کر اب خود ہی اپنی ویڈیوز کی ایڈیٹنگ کرتی ہیں۔

شگفتہ اعجاز کے یوٹیوب چینل پر ان کے ڈراموں کے علاوہ ان کی فیملی، روزمرہ زندگی اور مختلف مصروفیات کی جھلکیاں بھی شامل ہوتی ہیں، جو مداحوں کو پسند آتی ہیں۔

شگفتہ اعجاز کا شمار پاکستان کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے پی ٹی وی کے دور سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا اور ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی منفرد شناخت برقرار رکھی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں