ہومتازہ ترینابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی کی وجہ سامنے آگئی

ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی کی وجہ سامنے آگئی

ممبئی (لارڈ میڈیا) بولی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن اور اداکارہ کرشمہ کپور کی منگنی کے 22 سال بعد اس کے ٹوٹنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ نسیم مکری نے انکشاف کیا ہے کہ کرشمہ کی والدہ ببیتا نے شادی سے قبل مالی ضمانتیں مانگی تھیں، جنہیں بچن خاندان نے مسترد کردیا۔

ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی اکتوبر 2002 میں ہوئی تھی، جو جنوری 2003 میں اچانک ختم ہوگئی تھی۔ نسیم مکری کے مطابق ببیتا نے شادی سے قبل ابھیشیک کی طرف سے مالی تحفظ اور قانونی معاہدے کی شرائط رکھی تھیں۔

نسیم مکری نے بتایا کہ ببیتا کی طرف سے شادی سے قبل چند کروڑ روپے کرشمہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی شرط رکھی گئی تھی، جسے بچن خاندان نے ماننے سے انکار کر دیا۔

پوڈ کاسٹ میں نسیم نے کہا کہ کرشمہ اپنی والدہ کی شرائط کی پابند تھیں، جبکہ کرینہ کپور نے ان کی مخالفت کرتے ہوئے خودمختار رہنے کا فیصلہ کیا۔

منگنی ٹوٹنے کے بعد کرشمہ کپور نے دہلی کے بزنس مین سنجے کپور سے اور ابھیشیک بچن نے اداکارہ ایشوریا رائے سے شادی کر لی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں