رحیم یارخان (لارڈ میڈیا): دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافے کے باعث رحیم یارخان اور لیاقت پور کے قریب درمیانے درجے کا سیلاب آ گیا ہے۔ سیلابی ریلے سے کئی دیہات زیر آب آ گئے ہیں اور زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔
دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونے سے کچے کے 30 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کر رہے ہیں۔
فیروزوالہ کے مقام پر نالہ بھیڑ میں شگاف کے باعث متعدد آبادیاں زیر آب آ گئی ہیں۔ پٹھان کالونی اور رانا ٹاؤن کی ملحقہ آبادیاں خالی کرالی گئی ہیں اور خواتین و بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
این ای او سی نے دو اگست تک دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔


