بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ نے اس میڈیا رپورٹ کو مسترد کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین ایران کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے 400 میزائل (ایس اے ایمز) فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ رپورٹ بے بنیاد ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ چین متعلقہ معاملات پر متعدد مواقع پر اپنا موقف واضح کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ امن کے قیام اور تنازع کے خاتمے کے لئے کام کرتا ہے۔


