ہومتازہ ترینآریان خان کی لندن میں پراسرار خاتون کے ساتھ ملاقات

آریان خان کی لندن میں پراسرار خاتون کے ساتھ ملاقات

لندن (لارڈ میڈیا): آریان خان، جو بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے ہیں، حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ آریان کو لندن میں ایک خاتون کے ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ڈیٹنگ سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

اس خاتون کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداح ان کی شناخت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ خاتون ونی ٹاکیر ہیں، جو ایک ڈینش آرٹسٹ ہیں۔

قیاس آرائیوں کو مزید تقویت اس وقت ملی جب ونی نے لندن سے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور لکھا ‘لندن، آئی لوو یو’۔

مداحوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ آریان اور ونی ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔ تاہم، دونوں میں سے کسی نے بھی اپنے تعلق کی نوعیت پر کوئی بیان نہیں دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں