ہومتازہ ترینبراڈ پیک سانحے میں 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد، 6 کی...

براڈ پیک سانحے میں 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد، 6 کی تلاش جاری

اسکردو (لارڈ میڈیا): براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں دب کر لاپتہ ہونے والے 10 کوہ پیماؤں میں سے 4 کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ 6 کوہ پیما اب بھی لاپتہ ہیں۔ بیس کیمپ ذرائع کے مطابق ایک اور کوہ پیما کی لاش ملنے کے بعد اب تک 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ تاہم، دیگر 6 لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ٹیم میں پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی، عمانی کوہ پیما نذیرہ، امریکی کوہ پیما میلوری گیس، چینی کوہ پیما مسٹر وانگ اور ایک دیگر غیر ملکی کوہ پیما شامل ہیں۔

یاد رہے کہ براڈ پیک (8,047 میٹر) پر برفانی تودے کے نتیجے میں نیپالی کوہ پیما نمس دائی اور پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی سمیت 10 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے۔

الپائن کلب آف پاکستان نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ برفانی تودہ جمعرات کو دوپہر کے وقت براڈ پیک پر کوہ پیماؤں کے ایک گروپ پر گرا، حادثے کے بعد سے تمام کوہ پیماؤں سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ متاثرہ ٹیم میں نیپال کے 5 کوہ پیما شامل تھے جن کی قیادت نمس دائی کر رہے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں