ہومتازہ ترینانگلش فٹبال ایسوسی ایشن کی امتیازی سلوک پر کم از کم 10...

انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کی امتیازی سلوک پر کم از کم 10 میچز کی پابندی

لندن (لارڈ میڈیا): انگلش فٹبال ایسوسی ایشن (ایف اے) نے نئے سیزن سے امتیازی سلوک کے مرتکب کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے خلاف سخت قوانین کا اعلان کیا ہے۔ نئے ضوابط کے تحت نسلی، مذہبی یا صنفی امتیاز ثابت ہونے پر کم از کم 10 میچز کی معطلی لازمی ہوگی۔

اس سے قبل اس قسم کے جرائم کی سزا 6 سے 12 میچز کے درمیان ہوتی تھی۔ نئے قوانین کا اطلاق کھلاڑیوں کے علاوہ کوچز، منیجرز اور ٹیکنیکل ایریا سے متعلق افراد پر بھی ہوگا۔

انگلش فٹبال ایسوسی ایشن نے بیان کیا کہ حالیہ برسوں میں امتیازی رویوں کے خاتمے کے لیے پیش رفت ہوئی ہے، مگر یہ مسئلہ اب بھی بڑا چیلنج ہے، اسی لیے یہ اقدامات ضروری ہیں۔

ایف اے نے واضح کیا کہ اگر کسی کیس میں سنگین نوعیت کے اضافی عوامل ہوں تو ریگولیٹری کمیشن 10 میچز سے زیادہ کی سزا بھی دے سکتا ہے۔ اگر ملزم فوری اپنی غلطی تسلیم کر لے تو 6 میچز کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

بار بار ایسے جرائم کے مرتکب افراد کو 12 میچز سے زائد یا انتہائی سنگین معاملات میں طویل معطلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں