میڈرڈ (لارڈ میڈیا): اسپین نے اپنی فوج کو مراکش کے ساتھ سرحدی شہر سیوٹا میں امن بحال کرنے کے لیے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں ہزاروں تارکین وطن شہر میں داخل ہو گئے ہیں۔
اس کوشش کے دوران کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مقامی حکام نے مرکزی حکومت سے مدد طلب کی جب مراکش سے لوگوں کا بڑا ہجوم سرحدی باڑ توڑ کر اسپین میں داخل ہوا۔
اسپین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سیوٹا شہر میں سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے مسلح افواج سول گارڈ کی مدد کریں گی۔ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز اور وزیر داخلہ فرنانڈو گرانڈے جمعہ کو سیوٹا کا دورہ کریں گے۔
اسپین کے سول گارڈ افسران کی نمائندگی کرنے والی ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ صورتحال مکمل افراتفری کا شکار ہے اور ہزاروں تارکین وطن سرحد کراس کر رہے ہیں جبکہ سرحد مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے۔


