ہومتازہ تریناینتھروپک کا اے آئی ماڈلز کے 3 کمپنیوں کے سسٹمز تک رسائی...

اینتھروپک کا اے آئی ماڈلز کے 3 کمپنیوں کے سسٹمز تک رسائی حاصل کرنے کا انکشاف

سان فرانسسکو (لارڈ میڈیا): امریکی کمپنی اینتھروپک نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے بعض اے آئی ماڈلز نے سائبر سیکیورٹی ٹیسٹ کے دوران تین مختلف کمپنیوں کے کمپیوٹر سسٹمز تک غیر مجاز رسائی حاصل کی۔ کمپنی کے مطابق یہ واقعہ تکنیکی غلطی کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں ماڈلز کو انٹرنیٹ تک غیر ارادی رسائی ملی۔

اینتھروپک نے بتایا کہ 141,006 ٹیسٹ سیشنز کے جائزے کے بعد ان واقعات کی نشاندہی کی گئی۔ متاثرہ اداروں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، لیکن تین مختلف تنظیموں کے سسٹمز متاثر ہوئے۔ Claude Opus 4.7، Claude Mythos 5 اور ایک تحقیقی ماڈل ان میں شامل تھے۔

یہ واقعہ اپریل میں اس وقت پیش آیا جب ماڈلز کو سائبر سیکیورٹی مشقوں میں شامل کیا گیا تھا۔ ایک واقعے میں Claude Opus 4.7 نے کمزور پاس ورڈز کا فائدہ اٹھا کر ایک کمپنی کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر لی۔

اینتھروپک نے ان واقعات کو "آپریشنل ناکامی” قرار دیا اور 23 جولائی کو تمام سائبر سیکیورٹی ٹیسٹ عارضی طور پر روک دیے گئے۔ 27 جولائی کو متاثرہ اداروں کو آگاہ کیا گیا۔

سائبر سیکیورٹی ماہر جیفری لیڈش کے مطابق جیسے جیسے اے آئی ماڈلز کی ذہانت بڑھتی جائے گی، ایسے واقعات کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں۔ امریکی حکومت بھی جدید اے آئی ماڈلز کے سیکیورٹی خطرات پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں