ہومتازہ ترینہماری سیاست کا واحد مقصد ترقی ہے، احسن اقبال کا شکرگڑھ میں...

ہماری سیاست کا واحد مقصد ترقی ہے، احسن اقبال کا شکرگڑھ میں جلسے سے خطاب

شکرگڑھ (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے شکرگڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا واحد مقصد ترقی ہے اور ایک بہروپیے نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اگر شکرگڑھ کی تمام نشستیں ہمیں ملتیں تو یہاں کے حالات آج مختلف ہوتے۔ انہوں نے عوام کو اپنی غلطی کا ازالہ کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسلم لیگ ن نے کشمیر میں واضح کامیابی حاصل کی ہے اور وہاں حکومت بنائے گی، جس کے بعد ترقی کا سفر شروع ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں