ہومتازہ ترینپاکستان نے عراق میں سعودی عرب کی کارروائی کو حق دفاع قرار...

پاکستان نے عراق میں سعودی عرب کی کارروائی کو حق دفاع قرار دے دیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان نے عراق میں سعودی عرب کی کارروائی کو حق دفاع قرار دیتے ہوئے سعودی عرب پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سعودی عرب کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

ترجمان نے امریکا اور ایران پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کویت کے ساتھ دفاعی تعاون معاہدے کی توثیق کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان کے اردن اور بحرین کے ساتھ بھی مضبوط دفاعی تعاون موجود ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان میں موجود کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروہ پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو قانونی جواز نہیں دے سکتا، کارگل سے متعلق پاکستان کا مؤقف واضح ہے اور یہ معاملہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں