ہومتازہ ترینآج کے نرخ، پیٹرول 335.06، ڈیزل 390.62 روپے فی لیٹر

آج کے نرخ، پیٹرول 335.06، ڈیزل 390.62 روپے فی لیٹر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے 30 جولائی کے لیے پیٹرول کی قیمت 335 روپے 6 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 75 پیسے فی لیٹر سستا ہوا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے فیصلے کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں متعدد بار ردوبدل دیکھا گیا ہے۔ 20 جولائی سے لے کر 30 جولائی کے عرصے میں پیٹرول کی قیمت میں تین بار کمی اور چار بار اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کا گراف زیادہ تر اوپر رہا، اس دوران ڈیزل کی قیمت میں چھ بار اضافہ کیا گیا اور کمی نہیں ہوئی۔ 20 جولائی کو پیٹرول میں 35 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے مہنگا کیا گیا۔

21 سے 24 جولائی تک پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کیے گئے۔ 25 جولائی کو قیمتیں برقرار رہیں، جبکہ 28 جولائی کو پیٹرول میں ایک روپے کی کمی اور ڈیزل کی قیمت 3 روپے 37 پیسے بڑھائی گئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے اور اتار چڑھاؤ کی بنیادی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان عسکری و سیاسی کشیدگی ہے، جس سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ آ رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں