ہومUncategorizedلیاری کی پاکستان فٹبال ٹیم ناروے کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں...

لیاری کی پاکستان فٹبال ٹیم ناروے کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی

اوسلو (لارڈ میڈیا): لیاری سے تعلق رکھنے والی بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم ناروے کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ ٹیم نے ناروے کے مقامی کلب کو 0-5 سے شکست دی۔

بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم کے کاشف نے دو جبکہ عنظلہ، انس اور یاسین نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ ٹیم نے اپنے تینوں میچز جیت کر گروپ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری کے کھلاڑیوں پر مشتمل بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب نے گزشتہ برس ناقابل شکست رہتے ہوئے بوائز انڈر 15 ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی بہبود کے لیے سرگرم نیشنل کونسل آف نارویجن چلڈرن اینڈ یوتھ آرگنائزیشن کے تحت ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے بوائز اور گرلز ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں