اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سپریم کورٹ میں مقدمات مقرر کرنے کا اختیار اے آئی کو منتقل کرنے پر کام جاری ہے، یہ بات سپریم کورٹ سیکریٹری ٹو چیف جسٹس مشتاق احمد نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ اس موقع پر رجسٹرار سپریم کورٹ سہیل لغاری بھی موجود تھے۔
مشتاق احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ اب مقدمات مقرر کرنے کا اختیار اے آئی کو منتقل کرنے پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت مقدمات کو اے آئی پالیسی کے مطابق مقرر کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی سے مقدمات مقرر کرنے میں انسانی عمل دخل ختم ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ مجموعی طور پر 35 سروسز فراہم کر رہی ہے، جن میں سے بیشتر کو آن لائن کردیا گیا ہے جبکہ 12 سروسز کو آن لائن کرنے پر کام جاری ہے۔
رجسٹرار سہیل لغاری نے بتایا کہ نیب سے متعلق حالیہ فیصلے کے بعد مقدمات کی کیٹگرائزیشن جاری ہے اور سپریم کورٹ میں اس وقت نیب کے 300 کے قریب مقدمات موجود ہیں۔


