ہومUncategorizedخیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 32 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 32 دہشت گرد ہلاک

پشاور (لارڈ میڈیا): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 32 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف آپریشن کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 24 گھنٹوں میں ضلع خیبر میں کی گئی کارروائیوں میں 24 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرکے تباہ کر دیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں