ہومUncategorizedوزیراعظم کی تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ایف بی آر...

وزیراعظم کی تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ایف بی آر کو ہدایات

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے چیئرمین ایف بی آر اور سینئر افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے محصولات میں اضافے اور ادارہ جاتی اصلاحات پر تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ٹیکس کی استعداد کے تخمینے کے لیے جامع و سائنٹیفک طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے پاور سیکٹر کے ساتھ تعاون کر کے غیر رسمی معاشی سرگرمیوں اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد کی نشاندہی اور قانونی کارروائی کا حکم دیا۔

وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نظام میں ضابطوں کی پابندی کرنے والے افراد ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس کے حوالے سے برآمدی اور مقامی شعبے کو سہولت فراہم کرتی رہے گی۔

وزیراعظم نے تاکید کی کہ ہر ماہ کے پہلے ہفتے ایف بی آر افسران کراچی میں موجود ہوں تاکہ کاروباری برادری کے مسائل بروقت حل ہو سکیں۔ ٹیکسٹائل، مشروبات، اسٹیل، پولٹری، خوردنی تیل اور گھی کے شعبوں میں ڈیجیٹل نگرانی نظام دسمبر تک فعال بنایا جائے۔

اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے پیداواری شعبے کے لیے ٹریکنگ نظام کی تنصیب، افسران کی بھرتی میں میرٹ کی پاسداری اور شفافیت کے اصولوں پر بریفنگ دی گئی۔ پیئر ریویو اور جانچ کے نظام کے نفاذ پر زور دیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں