ہومUncategorizedقیامت 2024 میں آ چکی تھی جب خیرات کے مینڈیٹ بٹ رہے...

قیامت 2024 میں آ چکی تھی جب خیرات کے مینڈیٹ بٹ رہے تھے، شرجیل میمن کا مریم نواز کو جواب

کراچی (لارڈ میڈیا): سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو قیامت کے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیامت 2024 میں آ چکی تھی جب خیرات کے مینڈیٹ بٹ رہے تھے۔ یہ بیان انہوں نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل کے طور پر سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر دیا۔

مریم نواز نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ قیامت کتنے بجے ہے؟ اس پر شرجیل میمن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ نہیں، فارم 47 کا نشہ بول رہا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ قیامت اس وقت نہیں آئی جب سندھ میں بلدیاتی انتخابات چوری کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ قومی مفاد میں بلیک میلنگ سے 18 سال سے سندھ پر قبضہ کر کے بیٹھے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں