زتہران (لارڈ میڈیا): ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے صوبہ آذربائیجان کے سرحدی علاقے پیرانشہر کے قریب حملہ کیا ہے۔ حملے میں جانی یا مالی نقصان کی فوری تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
یہ حملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ دوسری جنگ بندی کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی حدود سے متعدد بیلسٹک میزائل داغے گئے جنہیں روک لیا گیا۔
پاسداران انقلاب نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر بھی بیلسٹک میزائل داغے، جس میں اردن میں واقع امریکی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔


