ہومUncategorizedپاکستان دنیا میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے...

پاکستان دنیا میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے سر فہرست ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسٹریٹجک ڈائیلاگ اینڈ لانچ آف ڈویلپمنٹ ایڈووکیٹ پاکستان تقریب میں کہا کہ پاکستان دنیا میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ پالیسیوں کے عدم تسلسل نے ترقی کا سفر متاثر کیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومتوں کے بدلنے کے ساتھ پورا پالیسی فریم ورک تبدیل کر دیا جاتا ہے، جس سے ترقیاتی منصوبے ناکام ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وژن 2020 اور وژن 2025 سیاسی تبدیلیوں کی نذر ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے اقتصادی اور سماجی شعبوں میں ہم آہنگی ناگزیر ہے اور آبادی کے بڑھتے ہوئے خطرے کو کنٹرول کرنے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں کو ہیپاٹائٹس فری ریجن بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے صوبوں سے تعاون کی اپیل کی تاکہ ملک میں ہیپاٹائٹس فری علاقوں کی تعداد بڑھ سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں