ہومUncategorizedحافظ نعیم کا حکومت پر بجلی بلوں اور پٹرول لیوی سے عوام...

حافظ نعیم کا حکومت پر بجلی بلوں اور پٹرول لیوی سے عوام پر بوجھ ڈالنے کا الزام

ملتان (لارڈ میڈیا): امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر بجلی بلوں اور پٹرول لیوی کے ذریعے عوام پر بوجھ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کی معاشی، تعلیمی اور عوامی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کے بل عوام پر بم کی طرح گرائے جا رہے ہیں اور پٹرول لیوی کے نام پر بھاری رقوم وصول کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر لٹر پٹرول پر لیوی کی مد میں عوام سے رقم لوٹی جا رہی ہے اور غریب آدمی ہر چیز پر ٹیکس ادا کر رہا ہے، لیکن ریاست اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ قومی بجٹ کا بڑا حصہ سود کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے عوام کو تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 11 ہزار سرکاری سکول آؤٹ سورس کیے جا چکے ہیں اور مزید 14 سے 15 ہزار سکول آؤٹ سورس کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں خاندانی سیاست اور اجارہ داری کا نظام قائم ہے، اور انہوں نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے ‘بنوقابل’ پروگرام کو نوجوانوں کے لیے کامیاب منصوبہ قرار دیتے ہوئے ‘ذی کنیکٹ’ کے نام سے نیا پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کیا جو نوجوان نسل کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں