ہومUncategorizedطالبان کے اقتدار کے بعد پہلی بار بغیر مجرمانہ ریکارڈ افغان شہری...

طالبان کے اقتدار کے بعد پہلی بار بغیر مجرمانہ ریکارڈ افغان شہری ملک بدر

برلن (لارڈ میڈیا) جرمنی نے طالبان کے اقتدار میں واپسی کے بعد پہلی بار ایسے افغان شہری کو ملک بدر کر دیا ہے جس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔ جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنٹ نے کہا کہ مذکورہ افغان شہری کی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ملک بدری ضروری ہو گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس شخص نے ایک دوسرے یورپی ملک میں رہنے کی کوشش کی، تاہم وہاں غیر قانونی طور پر مقیم ہونے کے باعث اسے دوبارہ جرمنی منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ شخص ان 31 افغان شہریوں میں شامل تھا جنہیں منگل کے روز خصوصی پرواز کے ذریعے افغانستان بھیجا گیا۔ باقی 30 افراد مجرمانہ مقدمات میں سزا یافتہ تھے۔

واضح رہے کہ 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغان شہریوں کی ملک بدری کا عمل انسانی حقوق کی صورتِ حال اور واپس بھیجے جانے والے افراد کے ممکنہ سلوک کے باعث مسلسل تنقید کی زد میں رہا ہے۔ 2024 میں افغانستان کے لیے ملک بدری کا عمل دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے جرمنی اب تک 200 سے زائد افراد کو واپس بھیج چکا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ان میں سے ایک شخص ملک بدری کے بعد ہلاک ہو گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں