ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلپاکستانی خاتون باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم...

پاکستانی خاتون باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی

گلاسگو (لارڈ میڈیا): پاکستانی خاتون باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کرتے ہوئے تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ انہوں نے 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی جورڈن ولسن کو 5-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جہاں ان کا کم از کم کانسی کا تمغہ یقینی ہو گیا۔

22 سالہ فاطمہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں راؤنڈز میں حریف کو قابو میں رکھا، پانچوں ججز نے مقابلہ ان کے حق میں دیا۔ کامن ویلتھ گیمز کے فارمیٹ کے تحت سیمی فائنل میں شکست کھانے والے کھلاڑی کو بھی کانسی کا تمغہ دیا جاتا ہے۔

فاطمہ زہرا کا کہنا تھا کہ ہم باکسنگ میں ترقی کر رہے ہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔ یہ ہماری پہلی کامیابی ہے، ہم گولڈ میڈل کے لیے بھی پرامید ہیں اور یہ تمغہ پاکستان میں باکسنگ کے لیے بہت اہم ہوگا۔

فاطمہ اب جمعہ کو سیمی فائنل میں کینیڈا کی میری باتھول الاحمدیہ کا سامنا کریں گی، جہاں کامیابی کی صورت میں وہ فائنل میں پہنچ کر سونے کے تمغے کے لیے مقابلہ کریں گی۔

دوسری جانب، پاکستانی مرد باکسر قدرت اللہ کو شمالی آئرلینڈ کے جوڈ گالاگھر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ ایونٹ سے باہر ہونے والے آخری پاکستانی مرد باکسر بن گئے۔

اتھلیٹکس اور سوئمنگ میں بھی پاکستان کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ 400 میٹر دوڑ میں محمد اسماعیل 46 میں سے 41ویں نمبر پر رہے، جبکہ تیراک حمزہ آصف 50 میٹر بٹر فلائی ہیٹس میں 70 میں سے 46ویں پوزیشن حاصل کر سکے اور سیمی فائنل تک رسائی نہ پا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں