اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں جاری احتجاج کے حوالے سے کہا ہے کہ احتجاج کے پیچھے بھارتی سپانسرڈ لوگ ہیں اور ان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور الزام عائد کیا کہ احتجاج کے پیچھے بھارتی عناصر موجود ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ احتجاج میں استعمال ہونے والے الفاظ کسی محب وطن پاکستانی کے نہیں ہو سکتے، چاہے وہ کشمیری ہو، پنجابی، بلوچی یا پٹھان۔
مزید کہا کہ ان کے خلاف باتوں سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔


