ہومUncategorizedاین ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں سے ملک بھر میں...

این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں سے ملک بھر میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں سے ملک بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 26 جون سے اب تک 109 افراد جاں بحق اور 362 زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 48 بچے، 38 مرد اور 23 خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں 55، پنجاب میں 36، آزاد کشمیر میں 7، بلوچستان میں 8، سندھ میں 2 جبکہ گلگت بلتستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ زخمیوں میں پنجاب میں 263، خیبرپختونخوا میں 80، بلوچستان میں 15 جبکہ آزاد کشمیر اور سندھ میں 2، 2 شامل ہیں۔

مون سون بارشوں سے مجموعی طور پر 799 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 379 مویشی سیلابی صورتحال کی نذر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں کی وجہ سے 25 پلوں اور 23 کلومیٹر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں