ہومUncategorizedگلگت بلتستان پورٹ پر کارروائیاں، 317 موبائل فونز، 3540 بوتلیں شراب برآمد

گلگت بلتستان پورٹ پر کارروائیاں، 317 موبائل فونز، 3540 بوتلیں شراب برآمد

گلگت بلتستان (لارڈ میڈیا): پاکستان کسٹمز نے گلگت بلتستان کے سوست ڈرائی پورٹ پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ ان کارروائیوں میں 317 موبائل فونز اور 3,540 بوتلیں غیر ملکی شراب برآمد کی گئیں۔

ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 24 سے 27 جولائی 2026 کے دوران انجام دی گئیں۔ پہلی کارروائی میں چین سے آنے والے ایک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی، جہاں سے 317 موبائل فونز برآمد ہوئے جن کی مالیت 7 کروڑ 70 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

27 جولائی 2026 کو ایک علیحدہ کارروائی میں سوست ڈرائی پورٹ پر موجود ایک کنٹینر کی تلاشی لی گئی، جس سے 3,540 بوتلیں غیر ملکی شراب اور دیگر ممنوعہ اشیا برآمد ہوئیں۔ ان اشیا کی مجموعی مالیت 8 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔

ایف بی آر نے بتایا کہ برآمد شدہ سامان کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرحدی تجارت کی نگرانی میں مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں