روم (لارڈ میڈیا) اسرائیل، لبنان اور امریکا کے درمیان سہ فریقی مذاکرات 4 سے 6 اگست تک روم میں منعقد ہوں گے۔ ان مذاکرات میں جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی دوبارہ تعیناتی، سرحدی تنازعات اور ممکنہ امن معاہدے پر بات چیت متوقع ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے جنوبی لبنان کے پائلٹ زون کو اعتماد سازی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے سہ فریقی فریم ورک معاہدے کی حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے۔


