ہومتازہ ترینرام کپور کا والد کی موت کے منصوبے میں مدد کا انکشاف

رام کپور کا والد کی موت کے منصوبے میں مدد کا انکشاف

ممبئی (لارڈ میڈیا) بھارتی اداکار رام کپور نے ریئلٹی شو لاک اپ: سچ یا سزا میں اپنے والد کی موت کے وقت کی منصوبہ بندی میں ان کی مدد کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد انیل کپور نے دوبارہ کینسر کی تشخیص ہونے پر علاج سے انکار کر دیا تھا اور بیٹے سے آخری وقت کی منصوبہ بندی میں مدد مانگی تھی۔

رام کپور نے بتایا کہ ان کے والد 73 برس کی عمر میں لبلبے کے کینسر کا دوبارہ شکار ہوئے تھے، اس سے قبل وہ ایک بار اس بیماری سے لڑ چکے تھے۔ تاہم دوسری مرتبہ انہوں نے علاج نہ کروانے کا فیصلہ کیا۔

اداکار کے مطابق، ان کے والد نے ان سے کہا کہ وہ بیماری سے مزید نہیں لڑنا چاہتے اور دنیا سے رخصت ہونا چاہتے ہیں، لیکن اکیلے نہیں۔ انہوں نے رام سے پوچھا کہ کیا وہ ان کے اس سفر میں ساتھ دیں گے؟

رام کپور نے مزید بتایا کہ اس فیصلے پر ان کے گھر والے ناراض ہو گئے اور ان کی والدہ اور بہن آج بھی ان سے بات نہیں کرتیں۔

اداکار نے کہا کہ ان کے والد نہیں چاہتے تھے کہ ان کے جنازے پر کوئی روئے، بلکہ انہیں خوشی سے یاد کیا جائے۔ رام کپور کے مطابق اس واقعے نے انہیں موت کے قریب کر دیا اور اب ان کے لیے موت خوفناک نہیں رہی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں