ہومتازہ ترینٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت پہلے پاکستان چھٹے نمبر پر پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت پہلے پاکستان چھٹے نمبر پر پہنچ گیا

زمبابوے (لارڈ میڈیا) : زمبابوے کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن سبقت کے بعد بھارتی ٹیم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی۔

ورلڈ چیمپئن انڈیا کی ٹیم انگلینڈ سے سیریز ہارنے کے بعد نمبر دو پر چلی گئی تھی، لیکن بھارت کو زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر ہیں۔

پاکستانی ٹیم چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، بنگلا دیش آٹھویں، سری لنکا نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں