گلیات (لارڈ میڈیا): انعم عزیر نے پاکستان میں پہلی 100 کلومیٹر گلیات ماؤنٹین ٹریل الٹرا میراتھون جیت کر ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ یہ مقابلہ دشوار گزار پہاڑی راستوں اور وائلڈ لائف خطرات سے بھرپور تھا، جس میں انعم نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔
انعم نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی تمام خواتین، خصوصاً خواتین رنرز کے لئے وقف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں مزید چیلنجز قبول کر کے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گی۔ انعم نے بتایا کہ مقابلے کے دوران وائلڈ لائف کے خطرات زیادہ تھے، لیکن وہ نڈر ہو کر اپنے مقصد کی جانب بڑھتی رہیں۔
انہوں نے کوہ پیمائی اور ٹریل رننگ کو مختلف تجربات قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں میں مختلف خطرات ہوتے ہیں۔ انعم نے اپنی فٹنس کو لائف اسٹائل بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ فٹنس ورک جاری رکھتی ہیں اور مستقبل میں مزید چیلنجز کے لئے تیار ہیں۔


