ہومتازہ ترینامریکی قیادت میں ایران پر حملوں سے متعلق اختلافات سامنے آ گئے

امریکی قیادت میں ایران پر حملوں سے متعلق اختلافات سامنے آ گئے

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف جنگ میں مزید شدت لانے پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ خدشات اس وقت سامنے آئے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ میں شدت لانے کے امکان پر غور کر رہے تھے۔

تقریباً دو ہفتوں تک فضائی حملوں کے بعد جمعے کی رات سے امریکا نے ایران پر بمباری بظاہر روک دی ہے۔ سی این این نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنرل ڈین کین نے خاص طور پر امریکی اسلحے کے ذخائر اور دیگر ممکنہ منفی اثرات پر تشویش ظاہر کی ہے۔

جنرل ڈین کین نے ٹرمپ کو بتایا کہ امریکی فوج دستیاب آپشنز پر عمل کر سکتی ہے اور کامیاب بھی ہو سکتی ہے، تاہم انہوں نے ممکنہ نتائج سے خبردار کیا ہے۔ اسلحہ کے ذخائر سے متعلق خدشہ اُن کئی خدشات میں سے ایک تھا جو اس اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ کے سامنے رکھے گئے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہی خدشات یا جنگ میں شدت کے انتباہ کی بنا پر امریکا نے مسلسل حملوں کو روکا یا یہ وقفہ برقرار رہے گا یا نہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے اس ہفتے ایران پر بڑے حملے کا عندیہ دیا تھا لیکن ذرائع کے مطابق انہوں نے نجی طور پر اپنے مذاکرات کاروں کو ہدایت دی کہ وہ ایران سے بات چیت جاری رکھیں۔

متعدد ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ کے قریبی حلقے یا پینٹاگون میں چند لوگوں کو امید ہے کہ ایران جنگ میں شدت لانے سے متوقع نتائج مل سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں