ہومتازہ ترینپیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا 7 اگست کو ملک گیر...

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی (لارڈ میڈیا) : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے نام پر بھتہ ٹیکس کے خلاف 7 اگست کو پورے پاکستان میں سڑکیں بند کی جائیں گی۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ لیوی کے نام پر بھتہ ٹیکس ختم کیا جائے۔ 7 اگست کو مزار قائد سے احتجاجی ریلی کا آغاز ہوگا جس کے ذریعے حکمرانوں کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں۔

منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کو سہولت فراہم کر رہی ہیں جبکہ جب ترامیم منظور کرنی ہوتی ہیں تو سب جماعتیں ایک ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں مون سون بارش شروع ہوتے ہی 200 فیڈر ٹرپ کرگئے اور بھاری بھرکم بل کے باوجود کراچی والے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

منعم ظفر کا کہنا تھا کہ کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے اور میئر کراچی صرف باتوں کے سوا کچھ نہیں کر رہے، شہر بھر کا کچرا نالوں میں ڈالا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں