مقبوضہ بیت المقدس (لارڈ میڈیا) اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں نابلس کے قریب طیل قصبے پر چھاپے مارے اور کم از کم 48 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ فلسطین کے سرکاری ریڈیو کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے نابلس کے مغرب میں واقع طیل قصبے میں کارروائی کی، جہاں 40 سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔ اسرائیلی فورسز نے ایک مکان پر قبضہ کر کے اسے فیلڈ تفتیشی مرکز میں تبدیل کر دیا۔
اسرائیلی فوج نے قصبے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیا اور پورے علاقے میں گھروں پر بڑے پیمانے پر چھاپے مارے۔ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے مغربی کنارے کے فلسطینی دیہاتوں میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا حکم دیا تھا۔


