ہومتازہ ترینپاکستانی اوپنر عبداللہ فضل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز سے باہر

پاکستانی اوپنر عبداللہ فضل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز سے باہر

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ فضل کمر کی انجری کی وجہ سے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق یہ انجری ٹرینیڈاڈ میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی، جہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

ایم آر آئی اسکین اور طبی معائنہ کے بعد ٹیم کے میڈیکل پینل نے انہیں بحالی کے عمل سے گزرنے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ متبادل کھلاڑی کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

23 سالہ عبداللہ فضل نے مئی میں بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے ہی میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنائیں۔ ویسٹ انڈیز سلیکٹ الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں بھی وہ دونوں اننگز میں ناٹ آؤٹ رہے اور بالترتیب 50 اور 48 رنز بنائے۔

ان کی غیر موجودگی میں مڈل آرڈر بیٹر اویس ظفر کے ٹیسٹ ڈیبیو کے امکانات روشن ہو گئے ہیں جبکہ امام الحق کے دوبارہ اوپننگ جوڑی کا حصہ بننے کی توقع ہے۔

قومی کپتان بابر اعظم نے عبداللہ فضل کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ ایک باصلاحیت اور پراعتماد نوجوان کھلاڑی ہیں جن کا ٹیم سے باہر ہونا پاکستان کے لیے بڑا نقصان ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں