لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور کے علاقے گڑھی شاہو کی ریلوے کالونی میں ایک گھر کی چھت گرنے سے بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق، چھت مٹی اور ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی اور ملبے تلے دبے چاروں افراد کو نکال لیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ مبین، 40 سالہ ان کی اہلیہ اور 11 سالہ بیٹی فاطمہ شامل ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ 14 سالہ ایمل زخمی ہوئی، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید کسی شخص کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔


