پشاور (لارڈ میڈیا) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے سفری الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق گریڈ 1 سے 20 اور اس سے اوپر کے تمام سرکاری ملازمین اس اضافے سے فائدہ اٹھائیں گے۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کا کنوینس الاؤنس 1,785 سے بڑھا کر 2,677 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 5 تا 10 کے ملازمین کا الاؤنس 2,898 روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح، گریڈ 11 تا 15 کے ملازمین کا کنوینس الاؤنس 4,284 روپے ماہانہ ہو گا اور گریڈ 16 تا 20 کے افسران کا الاؤنس بڑھا کر 7,500 روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔
اس کے علاوہ، سندھ کابینہ نے بھی صوبے کے سرکاری ملازمین کے سفری الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے۔ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کے الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


