ہومتازہ ترینخیبر پختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا خدشہ

خیبر پختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا خدشہ

اسلام آباد: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ان علاقوں کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے انتباہ کے مطابق کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد کے نشیبی علاقوں میں بھی پانی بھرنے کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے سے کمزور تعمیرات جیسے سولر پینلز، بجلی کے کھمبے اور بل بورڈز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں