ہومتازہ ترینپاکستان ایرانیوں کے لیے دوسرا گھر ہے، ایرانی صدر

پاکستان ایرانیوں کے لیے دوسرا گھر ہے، ایرانی صدر

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کو ایرانیوں کا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خطے میں امن کے لیے مخلصانہ کوششیں قابل تعریف ہیں۔ تہران میں پاکستان کے نئے سفیر عمران احمد صدیقی نے ایرانی صدر سے ملاقات کی اور اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

ایرانی صدر نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مسلم ممالک کے اتحاد کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سفیر عمران احمد صدیقی نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات پر روشنی ڈالی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستانی سفارت خانے کے مطابق ایرانی صدر نے سفیر عمران احمد صدیقی کو ایران میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں