ہومپاکستانپاکستانی کوہ پیماؤں نے پھارگام آن پاس عبور کر لیا

پاکستانی کوہ پیماؤں نے پھارگام آن پاس عبور کر لیا

چترال (لارڈ میڈیا): پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کے تاریخی پھارگام آن پاس کو کامیابی سے عبور کر لیا۔ 5 ہزار 100 میٹر بلند چوٹی پر پہلی بار خواتین کوہ پیماؤں نے بھی رسائی حاصل کی۔ چترال کی تین بہنوں مہروش اختر، اسمیل روز اور مدھو شالا اختر نے اس تاریخی مہم میں حصہ لے کر نئی مثال قائم کی۔

ٹیم میں کامران خان، ثمر خان، نعمان خان، نورالرحمان، ذوہیب خان، عمر خطاب شیرانی، صہنیہ بابر، آمنہ شبیر اور مدیحہ سید بھی شامل تھے۔ مہم خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے اپر چترال میں مکمل کی گئی۔

مہم کے دوران 1975 میں جاں بحق آسٹریا کے کوہ پیما جارج کرونبرگر کی یادگار بھی دریافت کر لی گئی۔ کوہ پیماؤں نے گلیشیئرز، برفانی ڈھلوانوں، پتھریلے راستوں اور برفانی تودوں کے خطرات کے باوجود مہم کامیابی سے مکمل کی۔

گائیڈ زمرد خان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پھارگام آن پاس کا راستہ ماضی کے مقابلے میں نمایاں طور پر تبدیل ہوگیا۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں