نئی دہلی (لارڈ میڈیا): انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں نوجوانوں پر تشدد کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بھارتی پولیس سے طاقت کے استعمال کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ بھارت میں پُرامن اختلافِ رائے کو دبایا جا رہا ہے اور نوجوانوں پر غیر ضروری طاقت کا استعمال کیا گیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس تک پہنچنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور میٹرو سروسز سمیت موبائل انٹرنیٹ بھی معطل کر دیا گیا۔ تنظیم نے بھارتی حکومت سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی فوری آزادانہ اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اس دوران کاکروچ جنتا پارٹی نے تعلیمی اصلاحات اور وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر نئی دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دیا، جبکہ پولیس کی جانب سے نوجوانوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت کی زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، لیکن نریندر مودی بھارتی تاریخ کے سب سے زیادہ نوجوان مخالف وزیراعظم ہیں۔


