ہوماہم ترینپاکستان اور روس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور روس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان اور روس کے درمیان تجارت سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منیلا میں روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی، رابطہ کاری اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاک روس شراکت داری کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا، اور دونوں ممالک نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے مستقبل میں بھی باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں