اسلام آباد (لارڈ میڈیا): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولیاں مالی سال 26-2025 کے دوران فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں 329 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔ یہ وصولیاں گزشتہ مالی سال 25-2024 میں 284 ارب روپے تھیں، جس کے نتیجے میں مجموعی وصولیوں میں 45 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور جنرل سیلز ٹیکس سے ہونے والی اضافی رقم کا تخمینہ تقریباً 45 ارب روپے لگایا گیا ہے، کیونکہ ایف بی آر نے پچھلے مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ حاصل کیا ہے۔


