ہومانٹرنیشنلبھارت میں سرنگ دھماکہ، 9افراد ہلاک، 15 پھنس گئے

بھارت میں سرنگ دھماکہ، 9افراد ہلاک، 15 پھنس گئے

سکم (لارڈ میڈیا) بھارت کی شمال مشرقی ریاست سکم میں زیرِ تعمیر پن بجلی منصوبے کی سرنگ دھماکے کے باعث منہدم ہوگئی، جس میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 15 افراد اب بھی سرنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ حادثہ پیر کے روز پیش آیا اور امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق حادثہ دریائے تیستا پر تعمیر کی جانے والی سرنگ میں ہوا۔ سکم اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر راجیو روکا نے بتایا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق 25 سے 27 افراد سرنگ میں پھنس گئے تھے، جن میں سے 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ سرنگ گرنے کا واقعہ ممکنہ طور پر دھماکے کی وجہ سے پیش آیا، تاہم دھماکے کی اصل وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زیرِ زمین چٹانوں سے خارج ہونے والی زہریلی میتھین گیس امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہے، اس لیے صرف آکسیجن سے لیس خصوصی ٹیموں کو سرنگ کے اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

راجیو روکا نے مزید کہا کہ بھرپور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم سرنگ کے اندر گیس کی بڑی مقدار موجود ہونے کے باعث کام انتہائی احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔ کان کنی کے حادثات سے نمٹنے میں مہارت رکھنے والی ایک خصوصی ٹیم کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ماہرینِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ہمالیائی خطے میں تیزی سے بڑھتے ترقیاتی منصوبوں نے قدرتی آفات اور حادثات کے خطرات میں اضافہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 2023 میں شمالی ریاست اتراکھنڈ میں بھی ایک سرنگ منہدم ہوئی تھی جس میں 41 مزدور 17 روز تک پھنسے رہے تھے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں