ہومانٹرنیشنلایران جنگ کے بعد امریکی پیٹرولیم ذخائر میں شدید کمی

ایران جنگ کے بعد امریکی پیٹرولیم ذخائر میں شدید کمی

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا کے پیٹرولیم ذخائر چار دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش نے عالمی تیل منڈی میں بحران پیدا کردیا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے مطابق امریکا کے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو میں خام تیل کی مقدار کم ہوکر 316.5 ملین بیرل رہ گئی ہے، جو 1983 کے بعد کم ترین سطح سمجھی جا رہی ہے۔

چین کے اسٹریٹجک ذخائر بھی کم ہورہے ہیں اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کی وجہ سے عالمی منڈی دباؤ کا شکار ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران جنگ کے باوجود عالمی منڈی سنبھلی رہی کیونکہ مختلف ممالک نے اپنے اسٹریٹجک ذخائر استعمال کیے، لیکن اب صورتحال تبدیل ہوچکی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ عالمی ذخائر کی کمی کے باعث کسی بھی جغرافیائی بحران کی صورت میں عالمی منڈی کمزور ہوگی، جس سے خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں