ہومتازہ ترینسپریم کورٹ نے ایمان مزاری کیس کی سماعت ملتوی کر دی

سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کیس کی سماعت ملتوی کر دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) ایمان مزاری کیس میں سپریم کورٹ نے سماعت ملتوی کر دی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد نے بتایا کہ کیس 24 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔

وکیل ایمان مزاری، فیصل صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سماعت کی بنا پر کیس مقرر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے انصاف ملتا ہے، اور گذشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کی وجہ سے کیس ملتوی ہوا تھا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کی کارروائی کو ریگولیٹ نہیں کر سکتی۔ وکیل فیصل صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے متعدد کیسز میں ہائیکورٹس کو احکامات جاری کیے ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے واضح کیا کہ ریگولیٹ کرنے اور احکامات جاری کرنے میں فرق ہے۔ وکیل صدیقی نے کہا کہ قانونی نقطہ سن لیں یا کیس دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیں۔

جسٹس مظہر نے کہا کہ اس طرح ملتوی کرنا ہائیکورٹ کارروائی پر نگرانی کے مترادف ہوگا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہائیکورٹ کی کارروائی چلے۔

وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ تو پھر ہائیکورٹ میں کیس چلائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ہنگامی صورت ہو تو وکیل جلد سماعت کی درخواست دے سکتے ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں