ہومتازہ ترینراولپنڈی میں اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم ہسپتال میں دم توڑ...

راولپنڈی میں اہلیہ کو قتل کرنے والا ملزم ہسپتال میں دم توڑ گیا

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کرنے والا ملزم ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شکیل نے گھریلو جھگڑے پر اپنی اہلیہ کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کیا اور بعد میں تیزاب پی کر خودکشی کی کوشش کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

خاتون کے قتل کی ایف آئی آر مقتولہ کے بھائی جمشید علی کی مدعیت میں تھانہ کہوٹہ میں درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ نے چھ روز قبل اپنے خاوند کی جانب سے مارپیٹ اور قتل کی دھمکیوں کی شکایت کی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعے کے روز بھانجی عائشہ نے اطلاع دی کہ شکیل اور فوزیہ کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ مقتولہ کے بھائی کے پہنچنے پر ملزم نے اپنی ہمشیرہ کو گردن پر ٹوکے کے وار سے قتل کرنے کی کوشش کی اور بعد میں تیزاب پی کر خودکشی کی کوشش کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں