ہومتازہ ترینپاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان کی برطانوی کشمیری ارکان پارلیمنٹ سے اہم...

پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان کی برطانوی کشمیری ارکان پارلیمنٹ سے اہم ملاقاتیں

لندن (لارڈ میڈیا): برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے برطانوی پارلیمنٹ کے کشمیری نژاد ارکان لارڈ قربان حسین، یاسمین قریشی اور محمد یاسین سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات اور کشمیری کمیونٹی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ان ملاقاتوں کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور 27 جولائی کو ہونے والے انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں لارڈ قربان حسین نے بتایا کہ ملاقات تعارفی نوعیت کی تھی اور برطانیہ، پاکستان اور آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال زیر بحث آئی۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل پرامن طریقے سے نکالنے پر سب متفق ہیں۔

لارڈ قربان حسین نے امید ظاہر کی کہ آزاد کشمیر میں حالات جلد معمول پر آ جائیں گے اور عوام اپنی مرضی کی حکومت منتخب کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسائل کے حل کے لیے فریقین کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقین کو مل بیٹھ کر آزاد کشمیر کی صورتحال کا پرامن حل تلاش کرنا چاہیے، جو سب کے مفاد میں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں