ہومتازہ ترینسعودی اتحاد کا حوثیوں کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دینے کا...

سعودی اتحاد کا حوثیوں کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دینے کا اعلان

ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی عرب نے حوثیوں کی جانب سے سعودی سمندری ناکہ بندی کے اعلان کی مذمت کی ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں اور سعودی عرب یمنی عوام و قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

سعودی قیادت والے اتحاد نے کہا ہے کہ وہ آبنائے باب المندب میں اپنے تجارتی جہازوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے اور حوثیوں کی جہازوں پر حملوں کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیں گے۔

گزشتہ روز حوثی تنظیم انصار اللہ نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا، جسے سعودی عرب کے یمن پر محاصرے کے جواب میں قرار دیا گیا۔

انصار اللہ کے ترجمان نے سعودی عرب پر یمن کے صنعا ائیرپورٹ کی بندش کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے، جس کا جواب دیا جائے گا۔

حوثیوں نے پیر کو سعودی عرب پر میزائل حملہ کیا تھا، جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں