ہومتازہ ترینایران جنگ میں رواں ماہ 100 امریکی فوجی زخمی ہو گئے،...

ایران جنگ میں رواں ماہ 100 امریکی فوجی زخمی ہو گئے، پینٹاگون

واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے بتایا ہے کہ 7 جولائی سے جاری اس جنگ میں زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے 96 فیصد اپنی ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔

یہ انکشاف ایسے وقت کیا گیا ہے جب امریکا نے ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے 2 فوجیوں کی شناخت ظاہر کی ہے۔ قبل ازیں پینٹاگون نے بتایا تھا کہ 28 فروری سے اب تک 14 فوجی ہلاک اور 427 زخمی ہوئے ہیں۔

شمالی عراق اور اردن میں امریکی اڈوں پر ایران کے جوابی حملوں میں ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، اردن میں حملے کے مقام سے ملنے والے ناقابل شناخت جسمانی اعضا کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جو مزید ہلاکتوں کی نشاندہی کرے گا۔

امریکا ایرانی حملوں میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر چکا ہے، جبکہ ایک فوجی اہلکار لاپتہ ہے۔ سینٹکام کے مطابق، ایک امریکی فوجی اہلکار کی شناخت بعد میں ظاہر کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں