ہومتازہ ترینافغانستان میں سیلاب سے 20 ہلاکتیں، 100 سے زائد لاپتا

افغانستان میں سیلاب سے 20 ہلاکتیں، 100 سے زائد لاپتا

کابل (لارڈ میڈیا): افغانستان کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید سیلاب نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ 100 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔

حکام کے مطابق صوبہ نورستان میں پیر کو آنے والے سیلاب نے کئی جانیں لیں اور متعدد افراد لاپتا ہیں۔ صوبائی دارالحکومت پارون میں دریا کے کنارے قائم دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔

افغانستان کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے اب تک 20 لاشیں نکال لی ہیں اور 80 سے زائد زخمی افراد کی تصدیق کی ہے۔ نورستان کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے اور یہاں کے دیگر علاقوں میں بھی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔

حکام نے بتایا کہ سیلاب نے ہوٹلوں اور دکانوں کو تباہ کردیا ہے، جبکہ بڑے بڑے پتھر شہر میں داخل ہوچکے ہیں۔ مزید بارشوں اور طوفانوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ڈیزاسٹر ایجنسی نے شہریوں کو دریاؤں کے کناروں اور دیگر خطرناک علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں