واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی متعدد مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ٹیرف کا نفاذ اگلے 30 دنوں میں کر دیا جائے گا۔ وائن، ہاکی اور سیمینٹ جیسی مصنوعات اس ٹیرف کی زد میں آئیں گی۔
صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ کینیڈا نے امریکی الکوحل، آٹوموبائل اور ڈیری مصنوعات کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا ہوا ہے۔ ٹیرف کے نفاذ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ نے 1930 کے ایکٹ کے ایک سیکشن کو جواز بنایا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے صدر ٹرمپ کے اس اقدام کو یکطرفہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا آزاد اور شفاف تجارت پر یقین رکھتا ہے اور مہینوں سے جاری تجارتی تنازعہ ختم کرنے کے لیے امریکا سے بات چیت پر تیار ہے۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ کینیڈا اپنی قوت کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
کینیڈا سے یکم اگست 2025 سے امریکا آنے والی مصنوعات پر 35 فیصد ٹیکس لاگو کیا جائے گا، جبکہ آٹو، اسٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد محصولات برقرار رہیں گے۔


